اسلامی کانفرنس تنظیم نے ایک بیان میں آیت اللہ فضل اللہ کی وفات کو عالم اسلام کے لئے بڑا نقصان قراردیاہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ عالم اسلام ایسی بزرگ ہستی سے محروم ہوچکاہے جو اسلامی اتحاد کو بہت زیادہ اہمیت دیتی تھی۔ اسلامی کانفرنس تنظیم نے آیت اللہ فضل اللہ کی وفات پرملت لبنان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یادرہے جامعۃ الازھر نے بھی لبنان کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ فضل اللہ کی وفات پرتعزیتی بیان جاری کیاہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ آيت اللہ فضل اللہ نے ایک عمر اتحاد بین المسلمین کی کوششیں کرنے کے بعد دعوت حق کو لبیک کہاہے۔ ادھر لبنان کے صدر میشل سلیمان اور وزیراعظم سعدی حریری اور پارلمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے بھی آیت اللہ فضل اللہ کی وفات پرتعزیت پیش کی ہے۔لبنان کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ فضل اللہ کی آخری رسومات شروع ہوچکی ہیں اور ان کے جلوس جنازہ میں دسیوں ہزار لوگ شریک ہیں۔ بتایا جارہا ہے ان کے جنازے میں شرکت کرنے ایران عراق اور دیگر ملکوں سے دسیوں ہزار لوگ لبنان پہنچے ہیں۔ مرحوم آیت اللہ فضل اللہ کا جلوس جنازہ ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوا اور ضاحیہ میں مسجد امام رضا لایا گيا تاہم انہیں مسجد حسنین میں سپرد خاک کیا جائے گا۔لبنانی عوام کی بڑی تعداد آیت اللہ فضل اللہ کے جلوس جنازہ میں شریک ہے ۔ یادرہے آج حکومت لبنان نے عام سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110